ہم نے انسانی جانوں کو سستا سمجھ کر ریاستی نظریات،مخصوص مذہبی تشریحات، اور حکمران طبقات کے مالی و ذاتی مفادات کو قیمتی تصور کر لیا ہے۔ کسی انسانی معاشرے میں ایسے رویے کی گنجائش نہیں ہو سکتی ۔
جب تک ہم کنویں کے مینڈک بنے رہیں تب تک تو اردو برتری کی سیاسی بنیاد کسی حد تک محفوظ رہتی ہے۔ لیکن سرباہر نکالتے ہی اس کا علمی بنیاد پر دفاع نا ممکن ہو جاتا ہے۔