English | اردو
یکجہتی و ہم بستگی
سلسلہِ گفتگو
:اور
اداریہ
باڑہ سے کوئٹہ اور فلسطین تک، تنقید کے اس شمارے میں ہم یکجہتی اور ہم بستگی کی سیاست پر نظرڈالیں گے۔
جب کوئٹہ کے بم دھماکے میں چھیانوے (۹۶) جانے ضائع ہوئیں تو ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پر اس سب کا حاصل کیا؟ گورنر راج ۔ ملک سراج اکبر اور سجاد حسین چنگیزی نےان واقعات پر روشنی ڈالی ہے۔ زیاد فیصل نے ہزارہ دھرنا کے پسِ منظر میں قادری کے لانگ مارچ کا تجزیہ پیش کیا ہے۔
جب باڑہ میں فرنٹیئر کور کے آپریشن سے اکیس لوگ ہلاک ہوئے تو پشتون بھی ہزارہ قوم کی دیکھا دیکھی اپنے لواحقین کی لاشیں پشاور کے گورنر ہاؤس کے باہر بچھا کر احتجاج کرنے لگے۔ مگران پر رات کے اندھیرے میں لاٹھی چارج کیا گیا اور ان سے یہ لاشیں زبردستی چھین لی گئیں۔ راشد خان اورکزئی نے اپنے مضمون میں فوج اور حکومت کے ان اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔
اس شمارہ کے سلسلہِ گفتگو میں ہم پاکستان میں بائیں بازو کے لئے فلسطین کی اہمیت اور افادیت پر بات کریں گے۔ سنینا مائرہ نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کے لبرل حلقوں کی بے حسی پر لکھاہے ۔ پاکستان کے حالات کا اپنے آبائی فلسطین سے موازنہ کرکے مجید شحاد نے دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ قلندر بخش میمن نے تاریخی تجزیہ سے پاکستانی دائیں بازو کی فلسطین سے یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیاہے۔
اس کے علاوہ ہم نے صفد ر داوڑ سے قبائلی علاقوں کے صحافیوں کی مشکلات اور ان کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) میں غیر شمولیت پر بات کی ۔
اردو ترجمے کے لیے ہم حافظ صوفی اور شیبا بٹھی کے شکر گزار ہیں
Pages: 1 2












[…] Issue III: Solidarity Politics […]
[…] Issue III: Solidarity Politics […]
[…] Issue III: Solidarity Politics […]
[…] February 2, 2013 – 8:36 AM Pingback: Issue III: Solidarity Politics | Tanqeed […]
[…] Issue III: Solidarity Politics […]
[…] Issue III: Solidarity Politics […]
[…] Issue III: Solidarity Politics […]