افسردہ ہونے کی ایکٹنگ

نوحے کی دهن کوئی کمپوز نہیں کرتا
بین سر میں نا کیے جائیں
تو کسی ماتھے پر شکن نہیں آتی
سسکیاں پنچم سے مدهم پر کب آئیں گی
کوئی نہیں بتا سکتا
پچھاڑیں کھانے کا کوئی قاعدہ ہے نا قرینہ
آنسو قطار بنا کر نہیں نکلتے
موت روز آنے کے باوجود اپنا ٹائم ٹیبل نہیں بناتی
لیکن قتل کاروبار ہے اور تعزیت رسم
سو میں افسردہ ہونے کی ایکٹنگ سکھانے کا سکول کھول سکتا ہوں…

 

سلمان حیدر

Tags: , , , , , , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *