ایشیا ٹائپ نسخ یا نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں۔
خانے !
محدود کر و ہر شخص کو ایک خانے میں
کیا رکھا ہے سمجھنے اور سمجھانے میں
جو کرے تنقید اس پر لگا دو فتویٰ
صرف ہو زور صدا حق دبانے میں
دیسی لبرل مذہب بیزار و سیکولر فاشسٹ
کس دشنام کی کمی ہے ہمارے کار خانے میں
عوام سے بالا ہیں گر آپکی موشگافیاں
گھول دو نری دانشوری پھر پیمانے میں
میدان عمل کے شہسواروں معاف کرنا
ہم مصروف رہے دل جلنے اور جلانے میں
کوئے یار میں دو گز زمین ملنا ہے محال
ڈی ایچ اے اور بحریہ کے زمانے میں
حافظ صوفی کا تازہترين بلاگ پوسٹ!
”خانے!” — ايک غزل نما تبصرہ
http://t.co/hU3PsKjfZe http://t.co/8Z9UbDrP8d
بہت خوب۔