On the Colony and Post-Colony

Feb 2013

English | اردو

کچھ نو آبادی اور مابعد نو آبادیت پر

تحریر: مجید شحادۃ
ترجمہ: حافظ صوفی

اکثر لوگ پاکستان اور فلسطین کی تاریخ اور حالات کی مشابہت کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

امریکہ جا کراکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وہاں لوگ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں مغالطہ کر جاتے ہیں ۔ اسے بیوقوفی کہیے یا دو ملکوں میں امتیاز نہ کرنے کی صلاحیت یہ ایڈورڈ سعید کی مستشرقی تعریف پر ضرور پورا اترتی ہے جس کی مطابق: یہ لوگ دیکھتے ایک جیسے ہیں، زبان ایک سی ہے، اور انکے نام بھی ملتے جلتے ہیں ۔ لیکن کبھی کبھار یہ غلطیاں فائدہ مند بھی ہوتی ہیں کیونکہ ان دونوں جگہوں میں بہرحال بہت سی قدریں مشترک بھی ہیں جیسے کہ ایک نو آبادی ہے تو دوسری ایک خاص طرز کی مابعد نو آبادی ریاست ۔

دونوں ریاستوں کا سامراج سے پرانا واسطہ ہے۔ پاکستان کی پیدائش، ہندوستان کی آزاد مسلم ریاست کی طور پر، برطانوی سامراجیت کے بطن سے ہوئی۔ جبکہ فلسطین کو برطانوی سامراج نے تب نو آبادی میں تبدیل کیا جب اسے یہودیوں کے لئے ایک ریاست درکار تھی ۔ پاکستان کے معاملے میں تو مسلمان اس خطے میں پہلے سے آباد تھے جبکہ فلسطین میں یہودیوں کو باہرسے لا کر بسایا گیا ۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو مسلمانوں کی موجودگی تو ایک حقیقت تھی، پر شاید ان کے مسائل کا حل کسی اور بہتر طریقے سے ہو سکتا تھا۔ مگر فلسطین کے معاملے میں توسچ نئے سرے سے گھڑاگیا۔ دونوں جگہوں پر برطانیہ نے دوسری سامراجی طاقتوں کی طرح معصومیت کا لبادہ اوڑھ لیا اور اس کے گناہوں کی سزا مقامی آبادی کو بھگتنا پڑی۔ بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری و ہجرت ہندوستانی عوام کے حصّے میں آئی اور بیدخلی اور ظلم کے پہاڑ یہودی آباد کاروں نے مقامی فلسطینیوں پر توڑے۔ دونوں ریاستوں نے تشدد میں جنم لیا اور آج تک اس سے چھٹکارا نہیں پا سکیں ۔

فلسطین اور پاکستان دونوں ہی موجودہ سامراجی طاقت امریکہ سے جڑے ہوے ہیں۔ پاکستان تو آزادی کے کچھ عرصہ بعدامریکی سامراجیت سے نتھی ہو گیا تھا اور آج تک یہ ساتھ نبھا رہا ہے۔ سرد جنگ کے دوران یہ اس امریکی پالیسی کی حصہ تھا جس کے تحت خطے میں قوم پرست اور روشن خیال تحریکوں کا راستہ روکا گیا۔ آج کا پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر اس اسلامی شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جسے بنانے میں اس نے امریکہ کی مدد کی تھی۔ سامراج کا ساتھ پاکستان اور اسکے عوام کی اکثریت کو کوئی فائدہ نہیں دے سکا ۔

<<اگلہ صفحہ

Pages: 1 2 3 4

Tags: , , , , ,

One Response to On the Colony and Post-Colony

  1. […] Pakistani left. Sunaina Maira discusses the Pakistan liberal antipathy to Palestine. Magid Shihade draws comparisons between his home, Palestine, and the conditions in Pakistan where he has spent time. […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *