Urdu Team

احسن کمال | مدیر اور مترجم،احسن قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرار ہیں۔ وہ عوامی ورکرز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن، متاثرین میرانی ڈیم، اور آل پاکستان آلائنس برائے کچی آبادی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

سلمان حیدر | مدیر اور مترجم، سلمان پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اور ہر اس چیز سے نبرد آزما ہوتے ہیں جو ان کے راستے میں آئے۔  ادب، تھیٹر میں فنکاری، ڈرامہ نگاری اور صحافی کا کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ سات سال سے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔

حافظ صوفی | مدیر اور مترجم، حافظ پیشے کے اعتبار سے انجنیئر ہیں جو حسب  توفیق ترجمے میں طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں۔

انعم ناز | مترجم، انعم نے قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم اے سیاسیات کیا ہے۔ انہیں بلوچستان میں بغاوت، پاک ایران گیس پائپ لائن، اور پاکستان میں قومیتی تضادات پر تحقیق کرنے میں دلچسپی ہے۔

سجاد حسین چنگیزی | مترجم، سجاد پیشہ ورانجینئر ہیں شوقیہ علومِ جنگ و امن کے طالبِ علم ہیں۔ وہ کوئٹہ کی علمدار روڈ پر پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔

شیبا بھٹی | مترجم،  شیبا نے آزاد جموں اورکشمیر یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ایم اے کیا ہوا ہے۔ مختلف زبانیں سیکھنے کے شوق نے انہیں پاکستان کی مقامی زبانوں کے علاوہ ہندی، گرمکھی رسم الخط اور کورین زبان کا ماہر بنا دیا ہے۔ یہ ایک فری لانس مترجم کے طور پر کام کرتی ہیں۔

پلوشہ مشتاق | مترجم، پلوشہ نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم اے سیاسیات کیا ہوا ہے۔ انہیں پاکستان میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی، نوآبادیاتی نظام کا قیام اور تصفیہ، اور سماجی وثقافتی ساخت، خاص طور پر مردوں کی برتری کے افسانوی تصور پر تحقیق کرنے میں دلچسپی ہے۔

 



Help Tanqeed survive!

Help us expand Tanqeed. Consider donating just $2. Your donations will all go towards funding reporters for in-depth, long-form journalism. Thanks! -Tanqeed editors

Archives