سیلاب کے بعد | اداریہ

Dec 2012
By M.T.

 English | اداریہ پڑھیں: اردو

ہمیں ابھی بھی مدد کی ضرورت ہے” میر چنگیز خان جمالی” + 

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا دورہ | تصویریں +

Pages: 1 2

Tags: ,

5 Responses to سیلاب کے بعد | اداریہ

  1. Usman Qazi on Dec 2012 at 2:02 AM

    آپ کے خوب صورت برقیاتی رسالے کے نام کی مناسبت سے کچھ “تنقید” پیش ہے. حالیہ شمارے میں شامل مضامین کے نفس مضمون کے حوالے سے بہت سی آراء پائی جا سکتی ہیں. مگر میں اپنی تکنیکی جہالت کے پیش نظر صرف ترجمے کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہوں گا. در اصل ہم پسماندہ ممالک کے باسی، ترقیاتی قرضوں اور امداد کے ساتھ ساتھ ترقیاتی تصورات بھی امداد یا قرض دہندہ ممالک یا اداروں سے ہی حاصل کرتے ہیں. اس لئے اس شعبے میں، جسے محترم احسن کمال نے “ڈولپمنٹ انڈسٹریل کامپلیکس” کا بلیغ نام دیا ہے، تمام تر اصطلاحات بھی انگریزی کی ہیں. جیسا کہ محترم کمال صاحب کے تجزیے کے مطابق اس “انڈسٹری” کے ثمرات ایک مخصوص طبقے میں محدود ہے، اسی طرح اس سے متعلق گفتگو اور بحث مباحثہ بھی کم و بیش اسی طبقے کے ارکان کے درمیان ہوتا ہے. چونکہ اس گفتگو میں معاشرے کے دیگر اکثر لوگ جو کم و بیش انگریزی سے نابلد ہیں، حصے دار نہیں، چنانچہ “ترقی” سے متعلق اصطلاحات کے مقامی زبانوں میں ترجمے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی . بلکہ ایک طرح کا غیر رسمی رواج ہے کہ اگر کسی غریب یا ان پڑھ کو اپنی بات اس “انڈسٹری” کے کارپردازان تک پہنچانی ہو تو اسے بھی ان اصطلاحات کو انگریزی میں ادا کرنا سیکھنا پڑتا ہے. پاکستان کے کچھ علاقوں پر اس انڈسٹری کی نظر کرم بوجوہ زیادہ رہی ہے. وہاں کے دیہاتی کم پڑھے لکھے لوگ بھی اب “ولنر ایبلٹی” ، “پارٹی سی پیشن”، “ریلیف”، ریکوری” قسم کے انگریزی الفاظ کا بے تکان استعمال کرتے پاے جاتے ہیں. میری ناقص راے میں “تنقید” اور اس سے وابستہ دوستوں کو با قاعدہ ایک منصوبے کے تحت “ترقی” سے متعلق اصطلاحات کے کم سے کم اردو معیاری متبادلات پر کام کرنا چاہئے. اگرچہ اس سے اس شعبے میں موجود بد عنوانی اور جبر پر اس سے کوئی فوری اثر نہیں پڑے گا مگر ہم جیسے انگریزی دان “ترقیاتی اشرافیہ” کے گنے چنے ارکان کی اجارہ داری کچھ نہ کچھ ضرور کم ہو گی.

    • A.K. on Dec 2012 at 1:31 AM

      قاضی صاحب، بجا فرمایا آپ نے. میں جب اپنےہی لکھے انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ کرنے بیٹھا تو ہاتھ پاؤں پھول گۓ. اس میں کچھ قصور تو اپنی نا اہلی کا ہے، مگرہم انگریزی زبان کی سامراجیت کا بھی شکار ہیں. ان اصطلاحات کا اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ترجمہ ضروری ہے. گزارش ہے کہ آپ اپنے اس تنقیدی نکتہ پر مفصل مضمون تحریر کر کے گفتگو کا باقاعدہ آغاز کریں تاکہ بات آگے بڑھ سکے. احسن

  2. […] Editors intro below the fold: English | اردو […]

  3. Nepolean on Jan 2013 at 6:53 PM

    That’s an astute answer to a tricky quseiton

  4. […] کا شمارہ ۲: سیلاب کے بعد […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *